ذرائع
:
تلنگانہ حکومت نے کلاس 9 اور 10 کے امتحانی نظام میں اصلاحات لائی ہیں۔ جاریہ سال سے نویں اور
دسویں جماعت کے امتحانات صرف چھ پرچوں پر مشتمل ہوں گے ۔ حکومت نے اصلاحات کو 2022-23 سے نافذ کیا ہے۔ 80 نشانات امتحانات کے لیے مختص کیے جائیں گے اور ہر مضمون میں فارمیٹیو اسسمنٹ کے لیے 20 نمبر ہوں گے۔ سائنس کے پرچے میں فزکس اور بیالوجی دونوں کو آدھے اور آدھے نمبر الاٹ کیے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی کے احکامات جاری کیے ہیں۔